محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم خشک رہے گااور بارش کا کوئی امکان نہیں, شہر اقتدار میں آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ دن بھر 7کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک سرد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔