ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
ملک بھر میں شدید دھند کا راج ، پہاڑوں پر برفباری سے اسلام آباد اور پشاور کا درجٗہ حرارت نقطہٗ انجماد پر آگیا ہے۔ شدید دھن کے باعث موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک بند ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے