دھند نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں دھند کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اسلام آباد اور راولپنڈٰی کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور شدید دھند کے باعث اسلام آباد ائرپورٹ سے جانے والی تمام پی آئی کی پروازیں صبح نو بجے تک کے لیئے منسوخ کردی گئیں ہیں ادھر موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیا گیا ہے