ملک بھر میں شدید دھند کا راج ، پہاڑوں پر برفباری سے اسلام آباد اور پشاور کا درجٗہ حرارت نقطہٗ انجماد پر آگیا ہے۔ شدید دھن کے باعث موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک بند ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند سے درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے ۔ پنجاب کے اکثر علاقوں میں گذشتہ شام سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔۔۔ اسلام آباد اور پشاو ر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک بند رہے گی۔۔ جی ٹی روڈ،، لاہور سے ملتان تک شدید دھند کی لپیٹ میں رہے گا جبکہ ملتان سے سکھر تک معمول کے مطابق دھند کا راج ہوگا۔۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی برح طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ مری منفی دو، کوئٹہ منفی سات،اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دھند کا یہ سلسہ اگلے تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ اگلے ہفتے ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے۔۔۔۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔