ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، سردی کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

آئندہ تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر پختونخوا اور سکھر ڈویژن میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال میں دھند کا دورانیہ سولہ سے بیس گھنٹے ہو گا۔ دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ بلوچستان کے بالائی علاقے بھی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جانے کے باعث پائیپوں میں پانی جم چکا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کم سے کم اسلام آباد، لاہور تین، کراچی آٹھ، پشاور دو، کوئٹہ منفی سات، مری منفی ایک اور گلگت میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store