محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
تین دن تک پنجاب کے بیشتر علاقوں کےعلاوہ پشاور ،لاڑکانہ اور سکھر میں رات اور دن کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران دھند کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔