امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے نے باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا ہے کہ ’ایریا 51‘ نامی علاقہ وجود رکھتا ہے اور اسے انیس سو پچاس کی دہائی میں امریکی فوج کے خفیہ تجرباتی مقام کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خلائی دوربین کیپلر میں خرابی کے باعث نظام شمسی سے باہر نئے سیاروں کا کھوج لگانے کا کام ختم کردیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے والی سڑک تیار کر لی گئی۔ سڑک کے نیچھے نصب بجلی کی تاروں کے ذریعے الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ پیدا کی جاتی ہے جس سے بس کے نیچھے لگا آلہ بجلی بناتا ہے۔