ایریا 51 ایک حقیقت ہے

امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے نے باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا ہے کہ ’ایریا 51‘ نامی علاقہ وجود رکھتا ہے اور اسے انیس سو پچاس کی دہائی میں امریکی فوج کے خفیہ تجرباتی مقام کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بات یو ٹو جاسوس طیاروں کے پروگرام کی تاریخ کے عام کی جانے والی دستاویز میں کہی گئی ہے۔

 

ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے حاصل کی گئی دستاویز کے مطابق 1955 میں ریاست نوادا کے صحرا میں خفیہ جاسوس طیارے کے تجربے کے لیے جگہ حاصل کی گئی۔ دستاویز میں اس جگہ کی اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق سے جڑے ہونے کے خیال کا بھی ذکر ہے۔



ایریا 51 نامی یہ علاقہ صحرا کے دوردراز حصے میں گروم نامی جھیل کے گرد واقع ہے اور اس کے ساتھ جوہری تجربات کرنے کی جگہ ہے۔

install suchtv android app on google app store