جنوبی کوریا نے ایک ایسی سڑک بنائی ہے جو اس پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سڑک ہے اور اس کی لمبائی 12 کلو میٹر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جن گاڑیوں میں سڑک کے ساتھ ہم آہنگ آلات لگا گئے ہیں اور اسے چارج کرنے کے لیے رکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دو عوامی بسیں اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہیں اور سنہ 2015 تک اس میں دس مزید بسوں کا اضافہ کیا جائے گا۔
کوریا ایڈوانس انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کائسٹ) کے ڈانگ ہو چو کا جو اس پروجکٹ کے سربراہ ہیں کہنا ہے ’یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ ہم اس منصوبے میں کامیاب ہوگئے تاکہ بسیں عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کریں‘۔