پانڈا کے حمل کا اندازہ لگانا مشکل

سائنسدان پچھلی کئی دہایوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا مادہ پانڈا بچے کو جنم دے گی؟

اس عمل میں سب سے بڑی دشواری پانڈا میں مصنوعی حمل کے آثار دکھانے کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اس کے رویے میں تبدیلی اور ہارمون میں کوئی حتمی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آتی ہے۔

 

یہاں تک کہ الٹراساونڈ سکین سے بھی یہ تصدیق نہیں کی جا سکتی کیونکہ پانڈا کے رحم میں بننے والا بچہ بہت چھوٹا ہوتا ہے اور دیر سے بڑھنا شروع کرتا ہے۔

ایڈنبرا کے چڑیا گھر میں ماہرین اس مسئلے سے واقف ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیان ٹیان نامی برطانیہ کی واحد مادہ پانڈا حاملہ ہے یا نہیں۔

 

چڑیا گھر کے پانڈا پروگرام کی ڈائریکٹر این ویلنٹائن کا کہنا ہے ’پانڈا کی حیاتیات پیچیدہ ہے۔ آپ کے سامنے ایک مصنوعی حمل ہے جس میں ہارمونز کے ذریعے پانڈا میں حمل کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی۔ اس کے لیے آپ کو مزید ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

install suchtv android app on google app store