پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سے وسائل سے نوازا ہے۔ عوام ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں اور آزمائے ہوئے افراد کو دوبارہ آزمانے سے گریز کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ بلدیاتی الیکشن سے خیبرپختونخوا میں انقلاب آئیگا۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی نلتر وادی میں پیش آنے والا ہیلی کاپٹر حادثہ انجن کی خرابی سے ہوا اور اس میں کسی قسم کی دہشت گردی کا امکان نہیں۔
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نلتر ہیلی کاپٹر حادثےمیں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے پروزیراعظم نے ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گلگت کے علاقے نلترمیں ہیلی کاپٹر کا حادثے میں کسی تخریبی کارروائی کا ثبوت نہیں ملا ہے،ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔