وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گلگت کے علاقے نلترمیں ہیلی کاپٹر کا حادثے میں کسی تخریبی کارروائی کا ثبوت نہیں ملا ہے،ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے شہید ہونے والے دونوں پائلیٹس کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نلتر حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔