گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے چوبیس میں سے 17 حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔
سترہ حلقوں میں ایک سو چونسٹھ امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے باقی سات حلقوں کے امیدواروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔
پولنگ اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ کو ہوگی۔