عوام ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سے وسائل سے نوازا ہے۔ عوام ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں اور آزمائے ہوئے افراد کو دوبارہ آزمانے سے گریز کریں۔

چیلاس میں گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے کرپشن پر قابو پایا، خیبرپختونخوا میں ہم نے سب سے زیادہ تعلیم پر زور دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اصل تبدیلی بلدیاتی نظام سے آتی ہے لوگ کہتے ہیں کہ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ میری طرف سے تمام جماعتوں کوچیلنج ہے جو حلقہ کہیں گے کھولیں گے۔ کہیں گے تو دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے بھی تیار ہوں۔ میں نے دھاندلی نہیں کی اس لئے کوئی خوف نہیں انھوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے 4حلقے کھولے کو کہا نواز شریف نے حلقے نہیں کھولے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سال 2015 الیکشن کا سال ہو گا۔دیامر بھاشہ ڈیم کی زمین کے مالکانہ حقوق کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ ہے چلاس کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں۔

install suchtv android app on google app store