8 جون کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 24 انتخابی حلقوں میں پاک فوج کو تعینات کرنے کا فصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) سید محمد طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ 8 جون کو ہونے والے قانون ساز انتخابات میں 24 انتخابی حلقوں میں پاک فوج سکورٹی کے فرائض انجام دے گی جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کے 8 یونٹ اور 5500 جوان کو 4 جون سے 15جون تک تعنیات کیا گیا ہے جو سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔
الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ پاک فوج کو سپیشل آرڈر دینے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرے گا جس میں پولنگ کے اندر کے اختیارات پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس اور پولنگ کے باہر پاک فوج کے اختیارات کے حوالے سے فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرینگے۔