گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں پر موسم سرما کی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پاک چین سرحد خنجراب پر برف باری کے باوجود ٹریفک رواں دواں ہے۔
گلگت بلتستان کے مختلف بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ برف باری کے باعث پاک چین خنجراب سرحد ، برزل ٹاپ اور بابوسر ٹاپ پر ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔
پاک چین سرحد خنجراب میں برف باری کے باوجود ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ بابوسر اور برزل ٹاپ کو برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔