گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر

صدر ممنون حسین گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان سے گفتگو کر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان سے گفتگو کر سے گفتگو کرتے ہوئے

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے گلگت بلتستان کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

وہ گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان سے گفتگوکر رہے تھے جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کی ترقی سے پاکستان خصوصا ً گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

صدرنے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پراطمینان کااظہارکیا۔

install suchtv android app on google app store