صدر آصف زرداری اور حامد کرزئی کا اگلے سال تک طویل مدت جامع اشتراک عمل کے معاہدے کو مکمل کرنے کی خواہش کا اعادہ
صدر آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی نے اگلے سال تک ایک طویل مدت جامع اشتراک عمل کے معاہدے کو مکمل کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا ہے تاکہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی حمایت سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جا سکے۔