حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے این آر او عملدرآمد کیس کے حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت عدالتوں کا احترام اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق راجہ پرویز اشرف سے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی اور انہیں این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ این آر او عملدرآمد کیس میں آئین اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا جائیگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وہ عدالتوں کا احترام اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store