اسلام آباد: شہزادہ احسن قمر کو پی آئی اے کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ

حکومت نے شہزادہ احسن قمر کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، شہزادہ احسن قمر کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا۔

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل ﴿ر﴾ راؤ قمر سلیمان نے گزشتہ روز چیئرمین پی ائی اے کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد حکومت نے شہزادہ احسن قمر کو نیا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے نیویارک سے شہزادہ احسن قمر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں چیرمین پی ائی اے کی تقرری پر مبارکباد دی۔

install suchtv android app on google app store