وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نےکہاہے کہ ہمیں ملک میں غربت اور بے روزگاری کے چیلنجز کا سامناہے۔جمعرات کولارنس کالج گھوڑا گلی کے 152ویں فائونڈرزڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے اور ایسی تعلیم کو فروغ دیا جائے جو صنعت کوترقی دے
وزیراعظم نے کہاکہ تعلیم کا معیار بلند رکھنے کیلئے لارنس کالج کی کارگردگی پرفخر ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے ہمیں تعلیم کے میدان میں آگے نکلنا ہوگا۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ تعلیمی ادارے طلباء کوموجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کریں ۔تعلیمی اداروںکوٹیکنالوجی اور انجینئرنگ پر توجہ دینی چاہئے ۔کالج کے فارغ التحصیل پاکستان اور بیرون ملک اعلیٰ کارگردگی کا مظاہرہ کررہے ہیںلارنس کالج کا تعلیم کے شعبے میں بنیادی کردار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ ، دانشور اور طلباء ملکی ترقی کے لئے آگے آئیں۔وزیراعظم نے لارنس کالج کی اپ گریڈیشن کے لئے 2کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے