آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونگے:قمر زمان کائرہ

وفاقی وزیر طلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونگے ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے اجلاس کے  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 18مارچ 2013کو موجودہ حکومت کی مدت پوری ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے تیاریوں سے آگاہ کیااور شفاف انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں سے رائے مانگی ہے ۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی استعداد کار بڑھانے پر غور ہوا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی نیت پر کوئی شک نہیں۔

install suchtv android app on google app store