آج دنیا بھر میں پولیو کے خلاف دن منایا جا رہا ہے۔پاکستان بھی اس وقت پولیو وائرس کے خلاف جنگی صورت حال سے دو چار ہے۔
فاٹا اور خیبر پختون خوا سے لے کر پنجاب آزاد کشمر، گلگت بلتستان اور پھر کراچی تک ہر وہ بچہ جس نے روٹین ایمیونائیزیشن نہیں لی پولیو کے رسک پر ہے۔ اس کی صحت، مستقبل اور اہل خانہ کے خواب تک خطرے میں گھرے ہوئے ہیں۔