پاکستان میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ نیشنل ریفرنس لیب نے جنوبی کے پی سے 2 پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے، شمالی وزیرستان یوسی میر علی 2 کی 19 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔
لکی مروت کی یوسی سلمان خیل کی 11 ماہ کی بچی میں بھی پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں رواں سال کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے، رواں سال کے پی سے 18، سندھ سے 6 پولیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔