پاکستان میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق 12 ماہ کے متاثرہ بچے کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کی تحصیل کندار سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے میں بیماری کی علامات 19 ستمبر 2025 کو ظاہر ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال کے پی میں پولیو کا یہ 19 واں کیس ہے جب کہ ملک بھر میں سال 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 30 ہوگئی ہے۔