آئندہ تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

موسم خشک موسم خشک

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے  دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم جمعرات اور جمعہ کے روز ملک کے شمالی حصوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ  اور ہزارہ ڈویژن میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید برش اور پہاڑوں پہر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ، تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان ، مالاکنڈ، ہزارہ ، راولپنڈی، قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، اس کے علاوہ کوئٹہ ، لاہور، فیصل آباد، اور ڈی جی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی،

سب سے زیادہ بارش مظفر آباد اور پٹن میں دس، مالم جبہ اور مری میں آٹھ ، بالاکوٹ چھے، ایبٹ آباد  پانچ، لوئر دیر دو، میر کھانی اور سیدو شریف میں دو، راولپنڈی ،خضدار اور دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مری میں ایک انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ،

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ اور کالام  میں منفی تین جبکہ مالم جبہ اور قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

install suchtv android app on google app store