محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسلام آباد ، راولپنڈی، سمیت بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنےکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بلائی خیبر پختونخواہ مالاکنڈ، ہزار ،کوہاٹ ،پشاور ڈویژن ، اسلام آباد، بلائی پنجاب، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانواہ، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، اس کے علاوہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے ،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری ، گلیات، وادی نیلم ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں برفباری کی توقع ہے ،
گزشتہ شب چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا،
سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نو ملی میٹر، نور پور تھل اور چکوال میں سات ، جھنگ چھے، راولاکوٹ اور سیدوشریف میں پانچ، دیر میرکھانی اور مالم جبہ میں چار، چراٹ، جوہر آباد ، پشاور، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین، دروش ، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور کالام میں دو، لاہور ، بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، مری اور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ مالم جبہ میں دو انچ جبکہ کالام اور مری میں ایک انچ برفباری بھی ہوئی،
آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات، کوئتہ منفی تین، گوپس ، مالم جبہ ، استور منفی دو ڈگری سینٹی گیرڈ ریکارڈ کیا گیا،