ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک،سرد رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

موسم خشک،سرد موسم خشک،سرد

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنےکا امکان ہے،جبکہ شمالی مشرقی پنجاب  سمیت مالاکنڈ، ہزارہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے

محمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ وسطی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی،

سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں سترہ  ملی میٹر، جبکہ لاہور، چراٹ میں دس، دیر رسالپور اور کوہاٹ میں سات، منگلا،  گجرات چھے، کاکول ، جہلم ، گوجرانوالہ پانچ، منڈی بہاؤالدین جھنگ، کوٹلی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار، سیدو شریف، پشاور ،مری ، مظفر آباد اور شورکٹ میں تین، فیصل آباد، مرکھانی پاراچنا، سیالکوٹ اوکاڑہ دو ، لوئر دیر، بہاولنگر اور راولپنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے علاقوہ مالم جبہ اور گلگیات میں اعشاریہ پانچ فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوری طور پر آبر آلود رہنے کےعلاوہ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے،

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرات کالام منفی سات، قلات منفی چھے، مالم جبہ منفی پانچ، کوئٹہ،ہنزہ نفی تین، دروش منفی دو اور پاراچنار میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  

install suchtv android app on google app store