موسم کی انگڑائی، بالائی علاقوں میں بارش، سردی اور بڑھنے کا امکان

بالائی علاقوں میں بارش بالائی علاقوں میں بارش

اسلام آباد سمیت ملک کے چند علاقوں میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آئندہ چند روز کے دوران بالائی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم آج اور کل راول پنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کی توقع ہے، تاہم جنوبی علاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک، جب کہ اسکردو میں صفر، ہنزہ، قلات میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، مٹھی میں اڑتیس اور چھور میں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

install suchtv android app on google app store