ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا فائل فوٹو ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور قریبی پہاڑی علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان اور بہاولپور میں اسموگ کے اثرات رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔

install suchtv android app on google app store