آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

islamabad barish islamabad barish

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام اباد، مالاکنڈ، پشاور، لاور، میر پور خاص، سکھر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں اکسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بالائی خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، میرپور خاص، سکھر، قلات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی، جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store