محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے چند شہروں میں بارش متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں بارش ہوگی فائل فوٹْو محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں بارش ہوگی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق عمر کوٹ، تھرپارکر، بدین، مٹھی اور سجاول میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

install suchtv android app on google app store