اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیکٹر جی الیون میں سڑکیں تالاب بن گئیں،کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔
موسلا دھار بارش کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا، بارش کے باعث بنی گالہ،سری نگر ہائی وے پربھی پانی آگیا، جی ایٹ مرکز میں بھی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقے سید پور40 ملی میٹر، گولڑہ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،راولپنڈی میں شمس آباد کے مقام پر 25ملی میٹر، پیرو دھائی35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔