حکومت کا بڑا ریلیف: سیلاب متاثرہ صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

گھریلو صارفین کے 11 ارب روپے کے بل مکمل طور پر معاف کر دیے گئے فائل فوٹو گھریلو صارفین کے 11 ارب روپے کے بل مکمل طور پر معاف کر دیے گئے

حکومتِ پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ زرعی اور کمرشل صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کر دیے ہیں۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق متاثرہ صارفین جنوری سے جون 2026 تک اپنے اگست کے بل قسطوں میں ادا کریں گے۔ مجموعی طور پر گھریلو اور کمرشل صارفین کو 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے 11 ارب روپے کے بل مکمل طور پر معاف کر دیے گئے، جب کہ کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب روپے کے بل مؤخر کیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ سیلاب زدہ علاقوں کے صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 25 لاکھ صارفین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

جن صارفین نے پہلے ہی اگست کے بل ادا کر دیے تھے، انہیں رواں ماہ ری فنڈ کر دیا گیا ہے، جب کہ کمرشل صارفین کے لیے بل کی رقم جنوری تا جون کے بلوں میں قسطوں کی صورت میں شامل کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store