محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ فائل فوٹو ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔

مون سون بارشوں کا ساتواں سلسلہ 13 اگست سے شروع ہوگا۔

ادھر بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور حالیہ بارشوں کے باعث دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد بیراج پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادھر چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آیندہ 12 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store