کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیوریج مین ہول میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا۔ تینوں باپ اور بیٹے تھے جو محض 15 ہزار روپے کے عوض مین ہول میں اترے تھے۔
علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا کہ واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں بنیادی حفاظتی سامان تک موجود نہیں تھا، حتیٰ کہ رسی بھی فراہم نہیں کی گئی۔
مزید یہ کہ تینوں کو بچانے کے لیے نیچے اترنے والا ایک شخص بھی بے ہوش ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گارڈن عثمان آباد کے سیوریج مین ہول میں صفائی کے دوران ڈوبنے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔