اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز جیسے جی-6، ایف-6، جی-8، جی-9، ایچ-8، آئی-9 اور آئی-10 میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر راولپنڈی کے علاقوں فیض آباد، سکس روڈ، شمس آباد، کھنہ پل، سیٹلائٹ ٹاؤن، کمرشل مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے ہو رہی ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔