محکمہ موسمیات کی موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

آج سے پانچ جولائی تک موسلادھار بارشیں ہوں گی،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔ فائل فوٹو آج سے پانچ جولائی تک موسلادھار بارشیں ہوں گی،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔

آج سے پانچ جولائی تک موسلادھار بارشیں ہوں گی،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔

مون سون کا جاری پہلا طاقتور اسپیل مزید خطرناک،،بارشیں ہونگی اور خوب ہونگی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے الرٹ کے مطابق آزاد کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، شمالی و وسطی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں شدید بارش کا امکان ہے، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ ہزارہ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور پیر پنجال کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور دریائے کابل، دریائے سوات اور چترال اور ہنزہ کے منسلکہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا کہ2 سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

install suchtv android app on google app store