اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اگلے دو سے پانچ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ جہلم، گجرات، میانوالی، اٹک، تلہ گنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خوشاب، سرگودھا، چکوال، اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔