مسلسل موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ فائل فوٹو ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا۔

مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ لاہور میں رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہے ، کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی۔

install suchtv android app on google app store