موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اور مکران ڈویژن اور شمالی مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ،جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں مطلع ابرآلود ہے
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کہی کہیں جبکہ بالائی سندھ سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان ، ملتان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، تاہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،
جمعہ کے روز خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی تعداد بارہ سو ستتر فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم ہزارہ اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی،
سب سے زیادہ بارش جیوانی چار، گوادر تین اور ایبٹ آباد میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ گزشتہ روز سب سےزیادہ درجہ حرارت میر پور خاص سینتیس اور مٹھی میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا