پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور گرد و غبار کے طوفان نے تباہی مچادی، چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں بارہ افراد جاں بحق، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ دن بھر آگ برساتے سورج کی تپش سے بچنے کے لئے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہورمیں بھی گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گرمی کی اس لہر کی وجہ سے لاہور کی بارونق رہنے والی سڑکیں سنسان دیکھائی دیتی ہیں۔