محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید دو سے تین روز جاری رہے گا جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا۔پنجاب۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہےجبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بارکھان ، ژوب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش بنوں میں اکہترملی میٹر رکارڈ کی گئی ، جبکہ بارکھان میں بیس ملی میٹربارش ہوئی۔
جمعے کو سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔