گرمی کی شدت میں اضافہ، سڑکیں سنسان

لاہور اور اس کے گردو نواح میں درجہ حرارت 45ڈگری لاہور اور اس کے گردو نواح میں درجہ حرارت 45ڈگری

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہورمیں بھی گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گرمی کی اس لہر کی وجہ سے لاہور کی بارونق رہنے والی سڑکیں سنسان دیکھائی دیتی ہیں۔

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہورمیں بھی گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ ان دنوں لاہور اور اس کے گردو نواح میں درجہ حرارت 45ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ جبکہ محکمہ مو سمیات کے مطابق آنیوالے دنوں میں درجہ حرارت47ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

 

گرمی کی اس بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر آنے سے گریز کر رہی ہے۔ اور دوپہر کے وقت لاہور کی بارونق رہنے والی سٹر کیں سنسان دیکھائی دیتی ہیں۔ تاہم کام کاج کی غرض سے گھروں سے نکلنے والے شہری گرمی کی اس لہر سے بچنے کے لیے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا سہارا لیتے ہیں۔ گنے کا رس، لیموں پانی، صندل کا شربت، اور ستو گرمیوں کے خاص مشروبات ہیں۔ جو آجکل عوامی توجہ کا مر کز ہیں۔

 

لاہور کے شہری گرمی کی اس شدت سے بچنے کے لیے بارانِ رحمت کے انتظار میں ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب بارش ہی موسم کے تیور بدل سکتی ہے۔ دوسری جانب انسانوں کے ساتھ ساتھ معصوم پرندے بھی اس گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے نڈھال دیکھائی دیتے ہیں۔ یہ پرندے درختوں کا سائے اور مختلف جگہوں پہ بنے پانی کے جوہڑ میں بیٹھ کہ گرمی سے بچنے کی کوشش کر تے ہیں۔

install suchtv android app on google app store