بہاولنگر: بارش کے پانی میں 3 بچے نہاتے وقت جان کی بازی ہار گئے

بچے فائل فوٹو بچے

بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں بھی بارش کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حافظ آباد میں پانی کے نکاس پر جھگڑے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

install suchtv android app on google app store