دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تحصیل بھیرہ اور شاہپور کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بھیرہ کے 19 دیہات ، شاہپور کے 12 دیہات اور تحصیل ساہیوال کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
محکمہ انہار کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔ٍ