مون سون بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ، اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے ترجمان کے مطابق بارشوں کا نیا سپیل پچیس جولائی کا جاری رہے گا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
بالائی پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال اورلینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔
سیلابی علاقوں کے مکین ٹی وی اور موبائل الرٹس کے ذریعے سرکاری اعلانات اور الرٹس سے آگاہ رہیں