پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال سیریزز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوگئی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حتمی فیصلہ کر لیا کہ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو نہیں بھیجا جائے گا، یہ ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہے۔
سری لنکا نے رواں سال ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ ( ایل پی ایل) ملتوی کر دی۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد نہیں ہوگا۔