پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال سیریزز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوگئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، عبدالصمد، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث اور خوشدل شاہ ٹی 20 ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے، اسی طرح فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑی:
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ
ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا شامل ہیں۔