کولمبو میں خواتین کے آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس نظام کے تحت ایک سوپچاس رنز سے ہرادیا۔
جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چالیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر تین سوبارہ رنزبنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم بیس اوورزمیں دوسوچونتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پرصرف تراسی رنزبناسکی۔
آج اندورمیں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کامقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ میچ دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔